ورلڈ کپ : بھارت نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

Suresh Raina

Suresh Raina

آکلینڈ (جیوڈیسک) ورلڈ کپ کے گروپ مقابلے میں بھارت نےزمبابوے کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ گروپ بی کے میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی تو زمبابوے نے برینڈن ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت 287 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کیلئے 288رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹاپ آرڈ رلڑکھڑاگئی ،ابتدائی4بلے باز 92 پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد پانچویں وکٹ پر کپتان مہندر سنگھ دھونی اور رائنا نے 196 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

رائنا نے 4 چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے 110 رنز اور دھونی نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 85 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔زمبابوے کی طرف سے پنیرنگارا نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے نے پہلے بیٹان کرتے ہوئے برینڈن ٹیلر کے 138 رنز ،شان ولیمز نے 50 ،اروین کے 27 اور سکندر رضا کے 28 رنز کی بدولت 287 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔بھارت کی طرف سے شرما ،یادوواور شامی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔