ورلڈ کپ : آئر لینڈ نے بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

Bangladesh

Bangladesh

سڈنی (جیوڈیسک) ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آئر لینڈ نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے مات دے دی، بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 189 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، سومیا سرکار 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مشفق رحیم نے 26 ، انعام الحق نے 25 رنز سکور کئے۔

مونی اور سورینسن نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، جواب میں آئرلینڈ نے ہدف 47 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

اے بال برنی نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، پورٹر فیلڈ 24 ، ایڈ جوئس 47 ، کے او برائن 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، تیج الاسلام نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ الامین حسین ، تسکین احمد ، شکیب الحسن اور ناصر حسین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔