ایڈیلیڈ اوول (جیوڈیسک) آئر لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف دیا ہے , ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے آئرلینڈ نے ولیم پورٹر فیلڈ کی شاندار سنچری کی بدولت 237 رنز سکور کئے , ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا۔
جی سی ولسن نے 29 رنز کی اننگز کھیلی , پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ,ا ن کے علاوہ سہیل خان اور راحت علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
حارث سہیل اور احسان عادل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی , پاکستانی کھلاڑیوں نے کیچ پکڑنے کے متعدد مواقع ضائع کئے جس کی وجہ سے آئرلینڈ بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوا۔