ورلڈ کپ کے میچز دکھانے کیلئے کراچی کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینیں نصب

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہونے کیلئے کھیل کے دیوانوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی اسکرینیں نصب کر دی ہیں۔ کراچی کا علاقہ لیاری بے امنی سے متاثر ہے لیکن اس کے باوجود فٹ بال کے چاہنے والوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی چیل چوک کے نزدیک گبول پارک اور علی محمد کلری محلے میں ایک بڑی اسکرین نصب کی گئی ہے۔

صدیق گوٹھ ملیر میں بھی شائقین فٹ بال کو بڑی اسکرین پر میچز دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ عزیز آباد میں مکا چوک کے قریب بھی بڑی اسکرین لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑی اسکرینوں پر لوگ میچز دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔