کراچی (جیوڈیسک) شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو فیلڈنگ میں بہتری اور پارٹنر شپ مضبوط کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔
ٹیم مینجمنٹ کو معلوم ہے کہ کہاں بہتری کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ ورلڈ کپ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ کا پہلا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے۔
ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دونوں ممالک کی ٹیموں کی سمت متعین کرے گا۔ بھارت سے میچ آسان نہیں ہو گا۔ بھارت کے ساتھ میچ میں تاریخ بدلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ہیں۔