ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں درست نہیں، اعجاز بٹ

Ijaz Butt

Ijaz Butt

لاہور (جیوڈیسک) سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں مکمل طور پر درست نہیں۔

ٹیم میں آپس کی گروہ بندی سب سے خطرناک ہوگی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ٹیم میں کئی چیزوں کی کمی ہے جسے ٹھیک کرنا ضروری ہے۔ اگر ایک یونٹ کے طور پر کھیلے تو ورلڈکپ جیتنے کی چانسسز ہیں ورنہ نہیں۔

اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کی ٹریننگ کے لئے ثقلین مشتاق کو بلانا صرف پیسے بچانے کا بہانہ ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو ٹیم کی کمزوریاں دور کرنے کے لئے سخت رویہ اپنانا ہوگا۔