ورلڈ کپ 2014: ہالینڈ نے آسٹریلیا کو گھر کی راہ دکھا دی

Netherlands, Australia

Netherlands, Australia

پورٹو الیگرے (جیوڈیسک) ایک وقت میچ دو دو گول سے برابر تھا جس کے 9 منٹ بعد آسٹریلوی کیپر نے وہ غلطی کی جو اس ٹورنامنٹ سے ان کی ٹیم کے اخراج کا باعث بن گئی۔

گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سپین کو بری طرح ہرانے والی ہالینڈ کی ٹیم آسٹریلیا سے جیت تو گئی لیکن شائقین ڈچ ٹیم کی وہ کارکردگی دیکھنے سے محروم رہے جس کی انھیں توقع تھی۔

ہالینڈ نے یہ میچ دو کے مقابلے میں تین گول سے جیتا اور یوں اس ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا سفر تمام ہو گیا۔اس میچ کے ابتدائی لمحات میں کھیل قدرے آہستہ رہا اور دونوں ٹیمیں خاص کر ہالینڈ اپنے تیز انداز میں نہیں کھیل پائی۔

ہالینڈ کی ٹیم دفاعی لحاظ سے میچ کے پہلے ہاف میں خاصی کمزور نظر آئی جبکہ آسٹریلیا نے اپنی کارکردگی سے کہیں سے یہ نہیں لگنے دیا کہ وہ عالمی درجہ بندی میں ہالینڈ سے کہیں نیچے ہے۔ میچ کا پہلا گول 19ویں منٹ میں ہالینڈ کے آرجن رابن نے کیا۔ یہ اس ورلڈ کپ میں رابن کا تیسرا گول تھا۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے دو گول کر کے برتری لے لی۔

خسارے میں جانے کے باوجود ہالینڈ کے کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری اور آسٹریلوی ٹیم پر دباو ڈالتے رہے جس کا نتیجہ چار منٹ بعد ہی ان کے حق میں یوں نکلا کہ رابن وین پرسی نے گول کر کے آسٹریلوی برتری کا خاتمہ کر دیا۔

میچ برابر ہونے کے 9 منٹ بعد آسٹریلوی کیپر کیپر میٹ رائن متبادل ڈچ کھلاڑی میمفس ڈی پے کی تیس گز سے لگائی آسان شاٹ روکنے میں ناکام رہے اورگیند آسٹریلوی گول میں چلی گئی۔