موہالی (جیوڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ “بی” میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ بھارتی شہر موہالی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ گروپ “بی” کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ بولروہاب ریاض اور بلے باز محمد حفیظ زخمی ہوگئے تھے جنہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جن کی جگہ خالد لطیف اور عماد وسیم کو 11 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ جیت کی صورت میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا جب کہ پاکستان کی شکست اسے ایونٹ میں مشکلات سے دوچار کرسکتی ہے تاہم جیت کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی پوزیشن میں آسکتا ہے۔
پاکستان نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو 55 رنز سے شکست دی تھی تاہم بھارت سے 5 وکٹوں سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باوجود گرین شرٹس پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر بہتر رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ اب تک ناقابل شکست رہی ہے پہلے میچ میں بھارت کو 47 رنز سے شکست دینے کے بعد کیویز نے آسٹریلیا کو بھی 8 رنز کی شکست سے دوچار کیا تھا اور اس وقت گروپ میں وہ پہلی پوزیشن پر ہے۔