نیپئیر (جیوڈیسک) کرکٹ کے سپر میگا ایونٹ میں پاکستان گروپ بی میں اپنا چوتھا میچ متحدہ عرب امارات سے کھیلے گا۔ دونوں ٹیمیں نیوزی لینڈ کے شہر نیپئیر میں اِن ایکشن ہوں گی۔
یو اے ای کے خلاف کامیابی مصباح الیون کی ایونٹ میں پوزیشن بہتر بنا سکتی ہے۔ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق زمبابوے کے خلاف فتح سے کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ ٹیم یو اے ای کے خلاف بڑا اسکور کر کے رن ریٹ بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
دوسری جانب زمبابوے کی طرح یو اے ای کو بھی پاکستانی کوچ کا اضافی ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ سابق فاسٹ بولر اور انیس سو بانوے کی چیمپئن ٹیم کے رکن عاقب جاوید یو اے ای ٹیم کے کوچ ہیں۔