لاہور (جیوڈیسک) وہ کھلاڑی جنہوں نے ایک ہی عالمی کپ میں حصہ لیا اور وہ کپ ان کی زندگی کے لیے یادگار بن گیا، جنوبی افریقہ کے پیٹر کرسٹن نے سینتیس سال کی عمر میں انیس سو بانوے کا عالمی کپ کھیلا ، اڑسٹھ اعشاریہ تین کی اوسط سے چار سو دس رنز سکور کیے جن میں چار ففٹیاں شامل تھیں۔ اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر جیف ایلیٹ بھی شامل ہیں۔
انہوں نے انیس سو ننانوے کے ورلڈکپ میں سولہ اعشاریہ تین کی اوسط سے بیس کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔ زمبابوے کے نیل جانسن نے ورلڈکپ انیس سو ننانوے میں نمائندگی حاصل کی ، باون اعشاریہ چار رنز کی اوسط سے تین سو سڑسٹھ رنز سکور کیے ، ٹورنامنٹ میں تین بار مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔
آسٹریلیا کے اینڈی بکل نے بھی اپنے کرکٹنگ کیرئیر میں ایک ایونٹ یعنی ورلڈکپ دوہزار تین میں اپنا زور بازو دکھایا اور سولہ بیٹسمین کو نشانہ بنایا۔ آسٹریلیا کے گیری گلمور جو ورلڈکپ انیس سو پچھہتر کا سیمی فائنل اور پھر فائنل کھیلے یعنی انگلینڈ کے خلاف چودہ رنز کے عوض چھ جبکہ فیصلہ کن معرکے میں اڑتالیس رنز دے کر پانچ شکار کیے۔
ان کی تباہ کن بائولنگ ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کو عالمی چیمپئن تو نہ بنا سکی لیکن شاندار بائولنگ اوسط کے لحاظ سے ورلڈکپ کی تاریخ میں یادگار بائولر بن گئے۔