لاہور (جیوڈیسک) ورلڈکپ 2015 میں جہاں بہت سے نئے کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا وہیں سب سے زیادہ تجربہ رکھنے والے کھلاڑی بھی میدان میں اتریں گے، سری لنکا کے مایہ ناز بیٹسمین مہیلا جے وردھنے ورلڈکپ 2015 کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں جنہوں نے 1997 سے کرکٹ کا آغاز کرتے ہوئے اب تک 4 ورلڈ کپ اورمجموعی طور پر 33 میچ کھیلے ہیں، سری لنکا ہی کے کمار سنگا کارا بھی کیریئر کا چوتھا ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں ، وہ اب تک 30 میچوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے برینڈن میکلم اس فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جو 3 ٹورنامنٹ میں 25 میچز کھیل چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈینئیل ویٹوری کل 23 میچ کھیل کر پانچویں نمبر پر ہیں۔
چار ورلڈ کپس اور 20 میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے بوم بوم آفریدی کا نمبر پانچ ہے ۔ چھٹے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے کالی آندھی کہلائے جانے والے کرس گیل ہیں جو کہ 3 ورلڈ کپس میں 20 میچ کھیل چکے ہیں۔ ساتویں پوزیشن بھی سری لنکن کھلاری تلکرتنے دلشان کے پاس ہے جو کہ ورلڈ کپ 2015 میں تیسری دفعہ رونما ہونگے اوروہ اب بھی اب تک 20 میچ کھیل چکے ہیں۔
انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 3 ورلڈ کپس اور 19 میچوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر فائز ہیں ، دو ورلڈ کپس اور 18 میچوں میں جلوہ گر ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑی مائیکل کلارک نویں تجربہ کار کھلاڑی ہیں ، پاکستانی کھلاڑی یونس خان نے 3 ٹورنامنٹ اور 16 میچ کھیل کر دسویں پوزیشن تھام رکھی ہے۔