لاہور (جیوڈیسک) قذافی اسٹیڈیم میں قومی کرکٹرز ہیڈ کوچ وقار یونس کے زیر نگرانی ٹریینگ شروع کریں گے۔ کیمپ میں فزیکل ٹریینگ بیٹنگ اور باؤلنگ کی تربیت دی جائے گی۔ خاص فوکس فیلڈنگ اور تھرو کو بہتر کرنے پر ہو گا۔
قومی کھلاڑیوں کا یہ کیمپ پانچ روز تک جاری رہے گا۔ 21 جنوری کو قومی ٹیم دو میچز کی سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ روانہ ہو گی۔
دونوں ممالک کے درمیان دو ون ڈے میچ 31 جنوری اور 3 فروری کو کھیلے جائیں گے۔ جس کے بعد قومی ٹیم ورلڈ کپ کے وارم میچز کھیلے گی۔ میگا ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے ساتھ 15 فروری کو ہو گا۔