ورلڈ کپ کوارٹر فائنل، ویسٹ انڈیز کیخلاف نیوزی لینڈ کی شاندار بیٹنگ جاری

New Zealand

New Zealand

ویلنگٹن (جیوڈیسک) ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے، کیویز نے 3 وکٹوں پر 250 رنز مکمل کر لئے ہیں، مارٹن گپٹل نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے 150 رنز مکمل کر لئے ہیں۔

کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، میکولیم 12 ، ولیم سن 33 اور ٹیلر 42 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اس کے بعد ویسٹ انڈین بائولرز وکٹ کیلئے ترس گئے، کیویز نے اس وقت تک 42 اوورز میں 262 رنز سکور کر لئے ہیں۔