ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مقابلوں کے لئے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان

Umpires

Umpires

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچوں کے لئے امپائرز اور ریفریز کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جس میں امپائر کے فرائض روڈ ٹکر اور نگل لونگ انجام دیں جب کہ ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے، بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 19 مارچ کو میلبورن میں کھیلا جانے والا دوسرا کوارٹر فائنل میچ ایان گولڈ اور علیم ڈار سپروائز کریں گے جب کہ روشن ماہناما میچ ریفری ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 20 مارچ کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جانے والے تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں کمار دھرما سینا اور ماریس ایرسموس امپائر جب کہ رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے، اسی طرح 21 مارچ کو نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویلنگٹن میں کھیلا جانے والا چوتھا کوارٹر فائنل مقابلہ رچرڈ کیٹل برا اور بروس آکسفورڈ سپروائز کریں گے جب کہ کرس براڈ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔