ورلڈ کپ 2019: ساروگنگولی نے دھونی کی کپتانی پر سوال اٹھا دیا

Ganguly

Ganguly

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے سابق کپتان ساروگنگولی نے ورلڈ کپ 2019 کے تناظر میں دھونی کی کپتانی پر سوال اٹھادیا، انھوں نے کہا کہ اگر دھونی اگلے ورلڈ کپ میں بھارت کی قیادت کرینگے تو مجھے حیرت ہوگی۔

بطور کپتان انھوں نے عمدگی سے اپنی ذمہ داری نبھائی لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ اگلے 2 برس تک مزید قیادت کا بوجھ اٹھانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

گنگولی نے دبے الفاظ میں محدود اوورز کے فارمیٹس کی قیادت بھی کوہلی کے سپرد کرنے کی حمایت کردی، انھوں نے کہا کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ کوہلی بہتر ہورہے ہیں، بطور ٹیسٹ کپتان بھی ان کا اب تک کا ریکارڈ بہترین ہے۔