ورلڈ کپ سیمی فائنل، 329 رنز کا ہدف، بھارت پر شکست کے سائے منڈلانے لگے

Australia

Australia

سڈنی (جیوڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو فتح کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا ہے جواب میں‌ بھارت کی بیٹنگ جاری ہے.کینگروز نے ابتدائی تین کیچ ڈراپ کر دیئے

آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے۔ کینگروز کی جانب سے اوپننگ بلے باز وارنر سکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکتے اور 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

فنچ اور سمتھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں اچھے رنز بنائے۔ سمتھ 93 گیندوں پر 105 رنز بنانے میں کامیاب رہے ان کی اننگ میں 2 چکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

اوپننگ بلے باز فنچ 116 گیندوں پر 81 رنز بنا کر یادو کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ میکسویل 14 گیندوں پر 23 رنز بناسکے۔ شین واٹسن نے 30 گیندوں پر 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 28 سکور کیے۔

کلارک 10 اور فولکنر 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آخری اوورز میں مچل جانسن نے دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے 7 گیندوں پر 20 رنز کی اننگ کھیلی۔بھارت کی جانب سے یادو نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شرما نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں‌ بھارتی بیٹنگ جاری ہے. بھارت نے 40 اوورز میں 5 وکٹوں‌ کے نقصان پر 195 رنز بنالیے ہیں, کینگروز نے تین کیچ ڈراپ کر دیئے.بھارت کی طرف سے اوپننگ بلے باز شرما 34, دھون 45, کوہلی 1 اور سریش رائنا 7 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

میگا ایونٹ کے اس اہم اور فیصلہ کن میچ میں‌ شکست کے بعد بھارت اپنے ورلڈ کپ ٹائٹل کے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام ہو گیا ہے , اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ایک بار 1979 اور آسٹریلیا نے 2003 اور 2007 میں‌ اپنے اعزاز کا دو بار دفاع کیا ہے , ان دونوں‌ ٹیموں کے علاوہ آج تک اور کوئی ٹیم ورلڈ کپ میں‌ اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں‌ کر سکی۔