سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے۔کینگروز کی جانب سے اوپننگ بلے باز وارنر سکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکتے اور 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
فنچ اور سمتھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں اچھے رنز بنائے۔ سمتھ 93 گیندوں پر 105 رنز بنانے میں کامیاب رہے ان کی اننگ میں 2 چکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ اوپننگ بلے باز فنچ 116 گیندوں پر 81 رنز بنا کر یادو کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔
میکسویل 14 گیندوں پر 23 رنز بناسکے۔ شین واٹسن نے 30 گیندوں پر 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 28 سکور کیے۔ کلارک 10 اور فولکنر 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
آخری اوورز میں مچل جانسن نے دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے 7 گیندوں پر 20 رنز کی اننگ کھیلی۔ بھارت کی جانب سے یادو نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
شرما نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔