آک لینڈ (جیوڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 25 اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا لیے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں جنوبی افریقہ کے کپتان اے وی ڈویلیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔ میچ کی فاتح ٹیم پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرے گی۔