اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20میں شاہد آفریدی اور ایشون جیسے اسپنرزکامیاب ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت میں بیٹنگ کے لیے زیادہ سازگار وکٹیں ہوں گی کیونکہ یہ ٹی20 ہے اور گیند زیادہ پرانی نہیں ہوگی۔ سابق کپتان نے کہاکہ صرف اسپنر جیسے شاہد آفریدی، روی چندرن ایشون اور رویندرا جڈیجا جیسے بولرز مخالفین کو مشکلات سے دوچار کرسکتے ہیں،ان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کا بہت زیادہ تجربہ ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی آل راؤنڈر ڈیوڈ ملرکا خیال ہے کہ پچ اسپنرزکو زیادہ مدد فراہم نہیں کرے گی۔ ملر کا کہنا تھا کہ صرف تین گھنٹے دورانیے کے میچ میں پچ زیادہ تبدیل نہیں ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے مرحلے سپر 10 کے مقابلوں کا آغاز 15 مارچ کو ہو گا، اس روز گروپ 2 میں موجود میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دبئی میں ناگپور میں کھیلا جائے گا۔