ورلڈ کپ میں سپن ہتھیار مہلک ثابت نہیں ہونگے، مرلی دھرن

 Muttiah Muralitharan

Muttiah Muralitharan

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کے سابق سپنر مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں سپن ہتھیار مہلک ثابت نہیں ہونگے۔

رواں ورلڈ کپ میں سپنرز کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 1992ء ورلڈ کپ کے مقابلے میں سپنرز کو بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہوگی۔ 1992ء ورلڈ کپ میں پاکستان کے مشتاق احمد واحد سپنر تھے جو مجموعی طور پر 16 حاصل وکٹیں کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 1992ء ورلڈ کپ بھی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی سرزمین میں ہوا تھا اور میں کئی بار ان کی وکٹیں پر کھیلنے کا تجربہ بھی ہے لیکن رواں میگا ایونٹ میں سپنرز کا ہتھیار کارگر ثابت نہیں ہو گا۔ آئی سی سی نے سپنرز کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کر کے ناانصافی کی ہے۔