لاہور (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بائولنگ ایکشن پر پابندی کا سامنا کرنے والے پاکستانی سپن بائولر سعید اجمل کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں آج کل اپنے بائولنگ ایکشن کو درست بنانے کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں۔
میں نے اپنے بائولنگ ایکشن کو بھی تبدیل کیا ہے جبکہ سخت محنت سے ایک نئی ورائٹی بھی ایجاد کی ہے۔ امید ہے اپنا ٹیسٹ کلیر کر لوں گا۔ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کیلئے فٹ نہیں سمجھا اس لئے ٹیم میں شمولیت سے انکار کر دیا تھا۔
ٹیم میں دوبارہ فرنٹ لائن بائولر بن کر واپس آنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بائولنگ ایکشن میں پانچ ڈیلوریز کا ٹیسٹ دوں گا۔ کوئی ایک ڈیلوری ناکام ہوئی تو اسی ورائٹی پر پابندی لگے گی۔