چٹاگانگ (جیوڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں جنوبی افریقا نے ہالینڈ کو جیت کے لئے 146 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے میچ میں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پروٹیز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ ہاشم آملہ نے سب سے زیادہ 40 جب کہ کپتان فاف ڈوپلیسی نے 24 اور اے بی ڈی ویلیئر نے 21 رنز بنائے۔
ہالینڈ کی جانب سے ملک احسن احمد جمیل نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ٹام کوپر، لوگر وین بیک، ٹم وین ڈر گگٹن اور مائیکل سوارٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔