کینبرا (جیوڈیسک) ورلڈ کپ میں 24 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آئرلینڈ کو 201 رنز سے شکست دیدی، جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم عامملہ اور ڈوپلیسی نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔
پروٹیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنائے۔اوپننگ بلے باز ہاشم عاملہ نے 128 گیندوں پر 4 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 159 رنز کی اننگ کھیلی۔
ڈوپلیسی نے 109 گیندوں پر 109 رنز بنائے جس میں 1 چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔اے بی ڈویلیز نے 9 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔ملر 23 گیندوں پر 46 جبکہ روسو نے 30 گیندوں پر 61 رنز کی اننگ کھلی۔مک برائن نے دو جبکہ مونے اور اوبرائن نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
مطلوبہ ہدف کے جواب میں آئرش ٹیم 210 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ بلبرینی 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اوبرائن نے 48 سکور کیے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایبٹ نے چار جبکہ ڈیل سٹین اور مورکل نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ہاشم عاملہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا.