ورلڈ کپ میں سنگاکارا کی بیٹنگ جاندار تھی، مصباح الحق

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) ون ڈے کے ریٹائرڈ کپتان نے کہا کہ سری لنکن بیٹسمین سنگاکارا نے ہر مشکل وقت میں رنز کئے جو کہ شاندار کارکردگی ہے۔

شاہد آفریدی کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انہیں بوم بوم اننگز کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ آسٹریلیا کے خلاف کیچ ڈراپ کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے راحت علی کے متعلق سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نوجوان بائولر کی دیگر اچھی کارکردگی کو بھلانا نہیں چاہیے۔

کرکٹ تجزیہ کار زینب عباس نے کیوی بائولر ٹرینٹ بولٹ اور بھارت کے امیش یادیو نے بھی اچھی بائولنگ کی۔ زوہیب حسین نے بھارتی بائولر محمد شامی کو بہترین کہا۔

جادوگر سپنر سعید اجمل نے آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور آل راؤنڈر جیمز فالکنر کے زبردست کم بیک کو سراہا۔ سٹار اوپنر عمران نذیر نے ڈینئل ویٹوری کے کیچ کو بہترین کہا۔