چٹاگانگ (جیوڈیسک) ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔ چٹگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، اننگز کی شروعات میں ہی سری لنکا کو دلشان کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم کوسل پریرا نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور 40 گیندوں میں 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ اینجلو میتھیوز 43 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں ماہیلا جے وردھنے 9، کمار سنگاکارا 14، کپتان دنیش چندیمل 12 اور تھسارا پریرا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نووان کلاسیکرا 7 اور سچتھ سینا نائکے ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔