ورلڈ کپ میں زیادہ ٹیموں کو موقع دیا جائے، سچن ٹنڈولکر

Sachin Tendulkar

Sachin Tendulkar

میلبورن (جیوڈیسک) سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں مزید ٹیموں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم جب گیم کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی بات کرتے ہیں تو پھر ہمیں میگا ایونٹ میں مزید ٹیموں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

بلاشبہ اس کیلیے ہمیں کھیل کا معیار بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا لیکن یہ ٹیمیں جب ہی اپنے کھیل کا معیار بلند کر پائیں گی جب انھیں ٹاپ سائیڈز کیخلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔