آکلینڈ (جیوڈیسک) ورلڈ کپ 2015 کے گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیدی ہے۔آکلینڈ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 30 کےا سکور پر فنچ 14رنز بناکر آوٹ ہوئے، دوسری وکٹ 80 پر شین واٹسن کی گری۔اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی یک بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے اور پوری ٹیم 33 اوورز میں 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
میچ کی خاص بات نیوزی لینڈ کے بالر ٹرینٹ بولٹ اور آسٹریلوی گیند باز اسٹراک کی شاندار بالنگ ،ولیم سن اور میک کالم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ رہی ۔کیوی بالر ٹرینٹ بولٹ نے میچ میں 27 رنز کے عوض 5آسٹریلوی بلے بازوں کا شکار کیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیویز نے جارحانہ انداز سے اننگ کا آغاز کیا
گپٹل 40 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے، میک کیولم نے صرف 21 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔جارحانہ بلے باز کے آوٹ ہوتے ہی کیوی بلے بازوں پر کینگرو بالر حاوی ہوگئے۔ اور میچ سنسی خیز صورتحال اختیار کرگیا ۔میچ کے ایک وقت میں نیوزی لینڈ کی 9 وکٹیں 146 کے اسکو ر پر گر گئیں۔ اس موقع پر ولیم سن نے 24ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر نیوزی لینڈ گروپ کے اہم میچ جیت سے ہمکنار کرا دیا۔ اس میچ کی جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ گروپ میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔