ورلڈ کپ وارم اپ میچز، بھارت کا افغانستان کو 365، سکاٹ لینڈ کا آئرلینڈ کو 297 رنز کا ہدف

 India and Afghanistan

India and Afghanistan

سڈنی (جیوڈیسک) ورلڈ کپ وارم اپ میچوں میں بھارت نے افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 364 رنز بنائے جبکہ سکاٹ لینڈ ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 296 رنز بنائے۔

ایڈیلیڈ میں جاری وارم اپ میچ میں بھارت نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر محتاط بیٹنگ کا آغاز کیا، شرما نے 150 رنز کی شاندار اننگ کھلی ، رائنا نے 75 جبکہ ریحانے نے 88 رنز بنائے۔

شیکھر دھون چار اور ویرات کوہلی پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ روہیت شرما نے شاندار سنچری سکور کی اور 115 رنز پر ان کی بیٹنگ جاری ہے۔

سڈنی میں دوسرے وارم اپ میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 295 رنز بنائے۔ میکن نے 103 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔