سڈنی (جیوڈیسک) گیارہویں ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے وارم اپ میچ شروع ہو گئے ہیں۔
پیر کو کھیلے جانے والے چار میچوں میں سے نیوزی لینڈ کا زمبابوے جبکہ جنوبی افریقہ کا سری لنکا سے مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح تین بجے شروع ہو گا۔
ساڑھے آٹھ بجے کے میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش جبکہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ قومی ٹیم سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔