ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان پھر تاخیر کا شکار

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان تاخیر کا شکار ہوگیا ہے جبکہ چیف سلیکٹر ہارون رشید پاکستان سپر لیگ پر کمنٹری کرنے میں مصروف ہیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان نہ ہو سکا۔ آئی سی سی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں اور ابھی تک سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بھی نہیں ہوا۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست بھی قومی سلیکٹرز کو خواب غفلت سے نہ جگا سکی۔

سلیکٹرز کبیر خان اور سلیم جعفر پاکستان میں ہیں جبکہ کرکٹ بورڈ سے بھاری تنخواہ اور مراعات لینے والے چیف سلیکٹر ہارون رشید پی ایس ایل پر کمنٹری کرنے میں مصروف ہیں۔

ہارون رشید کے پاس کرکٹ بورڈ میں بھی دو عہدے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیکشن کمیٹی کے ہیڈ ہونے کے علاوہ پی ایس ایل منیجمنٹ کمیٹی کے بھی سربراہ ہیں۔