لاہور (جیوڈیسک) بھارت میں ہونے والے دو ہزار سولہ کے ٹی 20 ورلڈ کپ پر کہا جا رہا تھا کہ اب اس فارمیٹ کا میگا ایونٹ چار سال بعد ہو گا۔ اس آئیڈیے کی سخت مخالفت دیکھی گئی۔
کرکٹ دیوانوں اور ایوانوں میں یہ مطالبہ زور پکڑ گیا ہے کہ ٹی 20 کا آئندہ ورلڈ کپ چار نہیں بلکہ دو سال بعد ہی کرایا جائے جس کا ممکنہ میزبان جنوبی افریقہ یا متحدہ عرب امارات ہوں گے۔
کرکٹ نشر کرنے والے ٹی وی چینل سمیت دیگر ضابطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ماہ آئی سی سی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔