نیلسن (جیوڈیسک) ورلڈ کپ کرکٹ کے ایک میچ میں زمبابوے نے یو اے ای کو4وکٹوں سے ہرادیا۔یواے ای نے جیت کیلئے 286 رنز کا ہدف دیا جو زمبابوے نے بآسانی حاصل کرلیا۔ نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں یو اےای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے۔ 285 یواےای کا کسی بھی ٹیسٹ پلیئنگ ٹیم کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس سے پہلے یواےای نے ایشیا کپ 2008 میں بنگلادیش کے خلاف 204 رنز بنائے تھے۔ شائمن انور 67،خرم خان 45، کرشنا چندرن 34اور ایس پی پاٹیل 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوے کی طرف سے چتارا 3،جبکہ مائر اور ولیمز نے دو، دو وکٹیں حاصل کرلیں۔
جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف دو اوورز قبل ہی 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ زمبابوے کی طرف سے ولیمز نے ناقابل شکست 76 رنز بنائے۔