ریو ڈی جنیرو (جیوڈیسک) ورلڈ کپ فٹبال 2014ء کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد نیدر لینڈز کو پنالٹی ککس پر شکست دے دی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد میچ کے فیصلے کے لیے 15،15 منٹ کے 2 ہاف کھیلے گئے۔
لیکن اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ بعد ازاں میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جس میں نیدرلینڈز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ارجنٹینا 24 سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔