تہران (جیوڈیسک) آج دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم القدس بھی منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایران میں ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کے ان بنیادی مسائل میں سے ہے جس نے گزشتہ کئی عشروں سے امت مسلمہ کو بے چین کررکھا ہے۔
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایران سمیت دنیا بھر میں یوم القدس منایا جارہا ہے۔ ایرانی دارلحکومت تہران میں اس سلسلے میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں، جن میں بہت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔