سرائے عالمگیر (نمائدہ خصوصی) حکومت َ پنجاب نے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتالوں میں نئی تعیناتی پر پابندی سروس سٹریکچر کے تحت لگائی ہے ۔جو غلط ہے اور PHMA پوری طرح متحرک ہیں یہ ایک ہومیوپیتھی کی سیاسی تنظیم نے ایشوء بنا دیا ہے ۔ اور اس کوذاتی مفاد کی خاطر غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ پی ایچ ایم اے کی مرکزی قیادت اعلیٰ افسران سمیت سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے بھی بات ہوئی ہے ایک دو روز میں یہ مسلئہ حل ہو جائے گا۔۔
ان خیالات کا اظہارصدر پی ایچ ایم اے پنجاب وومن ونگ ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا آف لاہور نے ضلعی صدر گجرات گلوبل یونین آف جرنلسٹس معروف کالم نویس و صحافی ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران سے ٹیلی فونک خطاب میں کیا کیا اور کہا ہومیو پیتھک ایک بے ضرر، موثر اور قدرتی طریقہ علاج ہے ، دنیا بھر میں ترقی کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں اس کے ساتھ سوتیلی ماں والہ سلوک ہو رہا ہے۔
انشااللہ ہومیوپیتھک سسٹم کی بہتری کے لئے ہم ہر فورم پر جائیں گئے اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو عدالتِ عظمیٰ کے دروازے پر بھی جانے سے دریخ نہیں کریں گئے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا نے کہا ہومیوپتھس برادری کو ڈرانے اور دھمکانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کچھ لوگ سیاسی دکانداری چمکانے کی خاطر اس کو ہوا دے رہے ہیں ، مزید کہا انشااللہ پاکستان میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کا مستقبل روشن ہے۔۔