دنیا کے سب سے زیادہ گندے شہر بھارت میں ہیں: عالمی ادارہ صحت

World dirty city india

World dirty city india

لاہور (جیوڈیسک) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی سے سالانہ ستر لاکھ لوگ افراد موت کا شکار ہوتے ہیں جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ گندے شہر بھارت میں ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا میں آلودگی کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے ۔ پوری دنیا میں آلودگی سے مرنے والوں کی تعداد سالانہ ستر لاکھ تک پہنچ چکی ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کی اس تحقیق میں 103 ممالک کے تین ہزار شہروں کا جائزہ لیا گیا ۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شہروں میں بڑھتی فضائی آلودگی بھی گھمبیر صورتحال اختیار کر چکی ہے جبکہ فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات اُٹھانے پر زور دیا گیا ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ گندے شہر بھارت میں ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر چین کا نام آتا ہے ۔