پائی خیل کی خبریں 13/12/2016

Eid Milad-un-Nabi

Eid Milad-un-Nabi

پائی خیل (نامہ نگار) ذکر مصطفیۖ سے رحمت خداوندی کا نزول ہوتا ہے جب تک دنیا قائم ہے ذکر مصطفیۖ کے ترانے اور جشن عید میلادالنبیۖ کی محبت کا پرچار جاری رہے گا 12 ربیع الاول کے مقدس دن آمدمصطفیۖ، محسن انسانیت نے دنیا میں تشریف لاتے ہی بندوں کو انسانوں کی غلامی سے چھٹکارا دلایا ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی سلطان احمد قادری نے بارہ ربیع الاول کے موقع پرریلوے اسٹیشن پائی خیل کے سٹیج پربہت بڑے جلوس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ کریم اللہ چشتی نے کہاکہ حضورنبی اکرمۖکی دنیامیں آمدسے جہالت کے اندھیرے اجالوں میں بدل گئے آپۖکی سیرت پرعمل پیراہوکرہم دنیاوآخرت میں کامیابی وکامرانی حاصل کرسکتے ہیں اوریہی حالات کاتقاضاہے۔انہوںنے کہا عمل ایمان میںاضافے،درجے میں بلندی اورتقویت ایمان کاباعث بنتے ہیں۔عمل کم ہوجائیں تونقصان کاباعث بنتے ہیں ۔مگرایمان کی حقیقت کسی اورچیزمیں نہیں بلکہ ایمان کی حقیقت نبی کریمۖسے عشق میں ہے۔ مولاناامیرعبداللہ خان عطاری نے کہا انسانیت جن گھمبیرمسائل کاشکارہوچکی ہے ان سے چھٹکاراپانے کاواحدراستہ قرآن وسنت کااحیاء اوراس پرسختی سے عمل کرناہے ۔آج امت مسلمہ کوانسانیت کی فلاح اوراسے صراط مستقیم پرچلانے کااپنافرض پوراکرناہے ۔بھٹکی ہوئی انسانیت آج وحشت ناکیوں کی بدولت ایک دوسرے کاگلاکاٹنے میں مصروف ہے برداشت وانصاف کاعمل رک چکاہے ۔اس اجتماع میں قاری آصف عنایت اللہ چشتی،مولوی محمدحنیف قادری ،حافظ خالدرضاء بھوروی،حافظ غلام سرورنقشبندی، مولوی امان اللہ قادری،حاجی شاہدجاویدخان،حافظ ثناء اللہ،عصمت اللہ،محمدعدنان ودیگرنے تلاوت،نعت رسول مقبول ۖاورخطابات کیے۔ میلادمصطفیۖ کاجلوس مرکزی جامع مسجدورالیاں والی سٹی پائی خیل سے صبح 8.30بجے شروع ہوااورمسجددائودخان سے ہوتاہوامحلہ سرمت خیل ،پہلوان خیل،طربازخیل، راجوخیل،فتح خان خیل اورمیانوالی بنوں کالاباغ روسے ہوتاہواریلوے اسٹیشن پائی خیل پرپہنچاجہاں پرتلاوت ،نعت اورخطابات ہوئے اس کے بعدجلوس وانڈھی سنارانوالی سے ہوتاہوا جامع مسجدشیرخیل المعروف شریںوالی سٹی پائی خیل پہنچا۔جہاں پرایک بہت بڑاسٹیج بنایاگیاتھا۔تلاوت،نعت رسو ل مقبولۖکے بعدخطابات ہوئے آخرمیں صلوٰة وسلام پڑھاگیااورلنگرمیلادتقسیم کیاگیا۔جلوس میں ٹرک،کوچز،کاریں ،ٹریکٹرٹرالیاں، اونٹ ریڑیاں، گھوڑاریڑیاں موٹرسائیکل اورشرکائے جلوس پیدل سفرکرتے رہے ۔پائی خیل پولیس کاعملہ کسی بھی ناخوشگوارحالات کوکنڑول کرنے کے لئے جلوس کے ساتھ ساتھ رہے۔عاشقان مصطفیۖ جلوس میں نعرے ،آقاۖکی ذات پردرودوسلام اورنعتیں پڑھتے رہے ۔میلادمصطفیۖکے جلوس کی کوریج کے لئے صحافیوں نے بھرپورشرکت کی۔جلوس کے اختتام پرملت اسلامیہ ،عالم اسلام ،ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل اورگردونواح میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں ۔سبزی اورفروٹس فروشوں نے آلو،پیاز،مرچ ٹماٹر،انگور،سیب اوردیگرفرٹس وسبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیاعوام پریشانی سے دوچار تفصیلات کے مطابق پائی خیل اور گردونواح میں مقامی انتطامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے میں غفلت کے باعث قیمتیں دن بدن نہایت تیزی سے بڑھ رہی ہیں ۔اس مہنگائی کے عالم میں غریب آدمی کاجینادشوارسے دشوارترہوتاجارہاہے ۔آٹا،گھی ،آلو،چینی اوردالوں کی قیمتوں میں دکانداروں نے ازخوداضافہ کررکھاہے ۔علاوہ ازیں مقامی انتطامیہ کی طرف سے نوٹس نہ لینے کے باعث سبزی فروشوںنے بھی آلو،پیاز،سبزمرچ ٹماٹر،فروٹس ودیگرسبزیوں میں اچانک بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے ۔غریب آدمی پہلے بھی مہنگائی کی چکی میں پیساجارہاتھا۔اب توغریب آدمی کاجینامشکل ہوگیاہے۔کسی دکاندارنے لسٹ آویزاں نہیں کی ہوئی اگرخریدار قیمت پربات کرے تودکاندارسیخ پاہوجاتے ہیں۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنرمیانوالی اورڈی سی اومیانوالی سے گرانفروشوں کے خلاف فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل اورگردونواح میںباہرسے آنے والے خانہ بدوشوں نے اپنے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورگردونواح میں چاروں اطراف باہرسے آنیوالے خانہ بدوشوں نے اپنے ڈیرے ڈال رکھے ہوئے ہیںجن کے ہاں جرائم پیشہ افرادآتے جاتے دیکھے جاتے ہیں۔جس سے معاشرے میں بگاڑپیداہونے اوردہشت گردی کاخدشہ پیداہونے کاقوی امکان ہے لہذاعوامی حلقوں نے حکومت وقت اورڈی پی اومیانوالی سے مطالبہ کیاہے کہ تھانہ پائی خیل میں ان کاباقاعدہ ریکارڈرکھاجائے اوران پرچیک اینڈبیلنس کیاجائے اورانہیں روزانہ کی بنیادپرمتعلقہ تھانہ میں حاضری لگانے کاپابندبنایاجائے تاکہ علاقہ میں پیداشدہ اضطراب دورہوسکے۔