دنیا کے نامور کوہ پیما کی لاش 16 سال بعد ہمالیہ کی پہاڑیوں سے مل گئی

Himalaya

Himalaya

نیویارک (جیوڈیسک) دنیا کے سب سے بہترین کوہ پیما الیکس لووی اور ان کے کیمرہ مین کی تودے تلے دبی لاشیں 16 سال بعد ہمالیہ کی پہاڑیوں سے مل گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے مشہور امریکی کوہ پیما الیکس لووی اکتوبر 1999 میں اپنے ساتھی کیمرہ مین کے ہمراہ 26 ہزار 290 فٹ بلند ہمالیہ کی پہاڑی سر کرنے گئے تھے جہاں طوفانی تودہ گرنے سے وہ وہیں پھنس گئے جن کی لاشیں گزشتہ ہفتے تلاش کرلی گئیں جب کہ دونوں افراد کی لاشیں برف میں پھنسی ہوئی تھیں۔

40 سالہ امریکی کوہ پیما الیکس لووی کو دنیا کا سب سے بہترین کوہ پیما سمجھا جاتا ہے جنہوں نے 2 مرتبہ ماؤنٹ ایوریسٹ، مونٹی سروینو اور ایل کیپیٹین جیسی دشوار گزار پہاڑیوں کو 16 مرتبہ سر کیا جب کہ 5 اکتوبر 1999 کو ہمالیہ کی پہاڑی سر کرتے ہوئے وہ اپنے قریبی ساتھی اور کیمرہ مین ڈیوڈ بریج کے ساتھ بڑے برفانی تودے تلے دب گئے تھے۔