دنیا کی پہلی اڑن کار نمائش کیلئے پیش کر دی گئی

Aeromobil

Aeromobil

سلواکیہ (جیوڈیسک) دنیا کی پہلی اڑن کار کو ٹیکنالوجی شو میں پیش کیا گیا۔ خوبصورت ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کار میں شائقین نے گہری دلچسپی لی۔ چھ میٹر لمبی گاڑی سٹیل اور کاربن سے تیار کی گئی ہے۔

یہ فضا میں 544 میل کی رفتار سے اڑان بھر سکتی ہے۔ سڑک پر فراٹے بھرتے ہوئے یہ انوکھی گاڑی 124 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کر سکتی ہے۔ یہ اڑن کار سلواکیہ کے ماہرین نے تیار کی ہے۔ جو اس کی اڑان کا کامیاب تجربہ کر چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے یہ گاڑی یورپی قواعد و ضوابط کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ گاڑی جلد ہی مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب ہو گی۔