لندن (جیوڈیسک) کیا آپ ہر صبح ڈبل روٹی کے ایک ہی انداز کے سلائس کھا کھا کر بیزار ہوچکے ہیں تو اب تیار ہوجائیں دنیا کے سب سے مہنگے ٹوسٹر میں تیار کیے جانے والے سلائس کھانے کے لئے۔
ڈوئلٹ نامی کمپنی نے 24 قیراط سونے سے تیار کر لیا ہے ایک ایسا ٹوسٹر جس کی قیمت ایک ہزار برطانوی پاؤنڈ ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹوسٹر کسی مشین کے بجائے مکمل تور پر ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے۔
جس میں 168 اجزا کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس ٹوسٹر میں بریڈ اور بیگلز وغیرہ تیار کیے جاسکتے ہیں اورکمپنی کا کہنا ہے کہ سونے سے بنے اس ٹوسٹر کو رواں برس کرسمس کے موقع پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔