عالمی طاقتیں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کی قرارداد کے مسودے پر متفق ہو گئیں۔ اقوام متحدہ میں تعینات سفیروں کے مطابق قرارداد میں کیمیائی ہتھیار تلف کرنے میں ناکامی کی صورت میں شام پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز شامل ہے۔ یہ پابندیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتویں باب کے تحت عائد کی جائیں۔
شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کے لئے امریکا اور روس نے ایک منصوبہ بنایا تھا اور صدر بشار الاسد نے اس پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ منصوبے کے تحت شام دو ہزار چودہ تک اپنے کیمیائی ہتھیار تلف کر دے گا۔