کراچی (جیوڈیسک) عالمی اداہ صحت کے مطابق دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں پولیو کے کیسز سب سے زیادہ تشخیص ہوئے ہیں۔ کراچی کا علاقے گڈاپ پولیو کا گڑھ بن گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں اب تک 82 فیصد پولیو کیسز پاکستان سے ہیں۔
رواں سال 166 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال مزید پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں پہلی دفعہ پولیو کے کیسز 200 سے زائد ہو جائیں گے۔