ابوجا (جیوڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے جان لیوا وائرس کے خلاف ہنگامی اقدامات رنگ لا رہے ہیں اور چھ ہفتے میں ایبولا وائرس سے متاثرہ ایک شخص بھی سامنے نہیں آیا۔
نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے نمائندے کا کہنا تھا ایبولا سے متاثرہ دیگر افریقی ممالک نائجیریا کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کریں۔
مہلک وائرس سے اب تک ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔