روٹر ڈیم (جیوڈیسک) عالمی ہاکی لیگ کے فائنل معرکے میں آسٹریلیا اور بیلجئم کی ٹیمیں تئیس جون کو آمنے سامنے ہونگیں، فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں نے ہاکی ورلڈ کپ 2014 کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں بیلجئیم اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ بیلجئم نے کانٹے کے مقابلے میں کیویز کو تین دو سے ٹھکانے لگایا۔
بیلجئن ٹیم کے کھلاڑی ٹام بون نے دو اورتھامس بریلیز گول سکور کیے۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم نے میزبان ہالینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں چار تین سے ہرایا۔ فائنل میں بیلجئن ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کل میدان میں اترے گی جبکہ میزبان ہالینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کے میچ میں آمنے سامنے ہونگیں۔