ورلڈ ہاکی لیگ، جرمنی نے جاپان کو ہرا دیا

World Hockey League

World Hockey League

ملائیشیا (جیوڈیسک) ورلڈ ہاکی لیگ میں پول اے میں جرمنی نے جاپان کو ہرا دیا۔ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ آج جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ جوہر بارو میں جاری ٹورنامنٹ میں جرمنی کی ٹیم نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے مات دی۔

پول اے ہی کے میچ میں ارجنٹائن اور کوریا کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ فرسٹ ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ ایونٹ میں دو میچز برابر کرنے کے بعد قومی ٹیم اپنے آخری گروپ میچ میں آج جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔ گرین شرٹس یہ میچ جیت کر سیمی فائنل کا راستہ آسان بنا لیں گے۔