ورلڈ ہاکی لیگ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

National Hockey Team

National Hockey Team

ملائیشیا (جیوڈیسک) ورلڈ ہاکی لیگ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم انتیس جون سے سات جولائی تک ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں آٹھ ملکی ایونٹ میں حصہ لیگی جو ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ رانڈ بھی ہے۔

جس میں تین نمایاں ٹیموں کو ورلڈ کپ دوہزار چودہ کے کوالیفائنگ رانڈ میں شرکت کا حق مل جائے گا۔ پاکستان کو پول بی میں میزبان ملائیشیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پول اے جرمنی، ارجنٹائن، کوریا اور روس کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔