ورلڈ ہاکی لیگ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی

World Hockey

World Hockey

جوہر بارو ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان نے ساتویں پوزیشن کے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔ ملائشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ میں ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ مد مقابل ہوئے۔قومی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر برتری حاصل کر لی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک قومی ٹیم نے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔دوسرے ہاف میں گرین شرٹس نے مزید بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے مزید پانچ گول سکور کر ڈالے۔پاکستان کی جانب سے محمد وقاص،محمد رضوان سینئر،عامر شہزاد،عبداحسیم خان اور عباس حیدر بلگرمی نے گول سکور کیے۔ورلڈ ہاکی لیگ کی آٹھ ٹیموں میں سے پاکستان ساتویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔