کوالالمپور (جیوڈیسک) کوالالمپور ورلڈ ہاکی لیگ میں سیمی فائنل مقابلے آج ہوں گے، پاکستان پانچویں پوزیشن کی تلاش میں ملائیشیا سے میچ کھیلے گا۔
ملائیشیا میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹ کے سیمی فائنل سے باہر ہونے والی قومی ہاکی ٹیم میزبان کھلاڑیوں سے مقابلہ کرے گی۔کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم کو جنوبی کوریا کے خلاف چار تین سے اپ سیٹ شکست کا سامنا ہوا تھا جس کے بعد اس کی ہاکی ورلڈ کپ کھیلنے کی امیدیں بھی کم ہو گئیں ہیں۔
تاہم آئندہ ماہ ملائیشیا میں ہونیوالے ایشیا کپ کو جیتنے کے بعد گرین شرٹس کو ہاکی ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے لیے پاکستان اور ملائشیا کے علاوہ جاپان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل ارجنٹائن اور انگلینڈ جبکہ دوسرا مقابلہ جرمنی اور جنوبی کوریا کے درمیان ہو گا۔