ایپوہ ملائیشیا میں ہونے والی ہاکی ورلڈ لیگ سے قبل دوسرے وارم اپ میچ میں جرمنی نے پاکستان کو 2-0 سے شکست دیدی، جرمن ٹیم نے دونوں گول کھیل کے آخری تین منٹ میں کئے۔ جوہر بارو سے پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ حنیف خان نے ذرائع کو بتایا کہ قومی ٹیم نے پہلے ہاف میں اٹیکنگ ہاکی کھیلی تاہم کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔
50 منٹ کے اس میچ میں جرمنی کی ٹیم نے آخری 3 منٹ میں ایک فیلڈ گول اور ایک پنالٹی کارنر پر گول کرکے میچ 2-0 سے جیت لیا۔ قومی ٹیم کو پہلے وارم اپ میچ میں 1-0 سے شکست ہوئی تھی۔ ورلڈ ہاکی لیگ ہفتے سے شروع ہوگی، پاکستان ٹیم پہلے روز ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔