ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل جرمنی نے جیت لیا

World Hockey League

World Hockey League

ملائیشیا (جیوڈیسک) ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل جرمنی نے جیت لیا۔ ورلڈ ہاکی لیگ کے فائنل میں جرمنی نے سخت مقابلے کے بعد ارجنٹینا کو چار کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ ایونٹ میں پاکستان نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

ملائیشیا کے شہر جوہربارو میں ورلڈ ہاکی لیگ کے فائنل میں جرمنی نے کانٹے دار مقابلے کے بعد ارجنٹینا کو چار کے مقابلے دو گول سے شکست کر ایونٹ اپنے نام کیا۔ کھیل کیآغاز میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ دو دو گول سے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں جرمنی نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے مزید دو گول داغے اور برتری کو دوگنا کرلیا۔ جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ نے کوریا کو شکست دی۔ پانچویں پوزیشن کے میچ میں میزبان ملائیشیا نے پنلٹی اسٹروکس پر جاپان کو شکست دی۔ ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان ایک بار بھر جنوبی افریقہ کو شکست دینے میں کامیاب رہا۔ پاکستان نے میچ میں چھ دو سے فتح حاصل کی۔

ہاکی کے عالمی کپ میں شرکت کے لئے پاکستان کو پہلے تین پوزیشنز حاصل کرنا ضروری تھی لیکن ایونٹ میں ناقص کارکردگی نے عالمی کپ میں پاکستان کی شرکت کو مشکوک بنا دیا ہے۔ اب پاکستان ٹیم کو عالمی کپ میں شرکت کے ایشیا کپ جیتنا لازمی ہوگیا ہے۔